ETV Bharat / state

راجوری تصادم :پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، رویندر رینا - رویندر رینا تازہ خبر

بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ پچھلے 35 برسوں کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں نے کافی خون خرابہ دیکھا اب جبکہ حالات معمول پر آرہے ہیں پاکستان کو یہ ہضم نہیں ہو رہا۔Ravinder Raina On Rajouri Encounter

rajouri-encounter-pakistan-will-have-to-pay-a-heavy-price-bjp-ravinder-raina
رویندر رینا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 10:58 PM IST

راجوری تصادم :پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی :رویندر رینا

جموں: جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ راجوری تصادم سے یہ عیاں ہورہا ہے کہ پڑوسی ملک کو جموں وکشمیر کا امن راس نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو جموں وکشمیر کو لہولہان کرنا چاہتی ہیں ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

رویندر رینا نے کہا کہ راجوری کے کالاکوٹ میں جاری تصادم میں فوج کے دو سینئر آفیسر جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کالاکوٹ میں سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے کئی اہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ امن کے دشمن نہیں چاہتے کہ جموں وکشمیر میں خوشحالی اور امن قائم ہو۔

رویندر رینا نے مزید کہاکہ پچھلے 35برسوں کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں نے کافی خون خرابہ دیکھا اب جبکہ حالات معمول پر آرہے ہیں پاکستان کو یہ ہضم نہیں ہو رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر بڑی تیزی کے ساتھ خوشحالی اور امن کی طرف جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

راجوری انکاؤنٹر: دو آفیسروں سمیت پانچ فوجی جاں بحق، دو عسکریت پسند بھی مارے گئے

مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کیلئے جان نچھاور کی ہے:مہلوک فوجی کے والد

ان کے مطابق پاکستان بہت غلط کر رہا ہے اور اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔رویندر رینا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ راجوری کے کالا کوٹ باجی جنگلی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیاں دو روز تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں دو کیپٹن سمیت پانچ فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس تصادم میں لشکر طیبہ کمانڈر قاری سمیت دوعسکریت پسند مارے گئے ہیں۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.