ETV Bharat / state

Rajouri Court Complex Theft راجوری کورٹ کمپلیکس کے اشیا چوری کا معاملہ حل، ملزم گرفتار - جموں و کشمیر خبر

رواں ماہ کے پہلے ہفتہ میں راجوری کورٹ کامپلکس میں چوری کا واقعہ پیش آیا۔جس کے بعد مذکورہ علاقہ کے پولیس اسٹیشن تعینات پولیس عملہ کو معطل کردیا گیا تھا۔

پولیس
پولیس
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 10:52 AM IST

پولیس

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں 3/4 اپریل 2023 کی درمیانی شب کو کورٹ کمپلیکس راجوری کے مال خانہ کے اندر چوری کا واقعہ پیش آیا، جس میں کورٹ کی مختلف اشیاء چوری کر لی گئیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 143/2023، دفعہ 457/380 آئی پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن راجوری میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد اس معاملہ کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ٹیم کے ارکان نے تکنیکی شواہد کے ساتھ مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا۔ اس کی بنیاد پر چند مشتبہ افراد کو پکڑا گیا اور ملزمان کی شناخت محمد شوکت ولد میر محمد سکنہ کھڈی کھلمارہ، پونچھ اور محمد تاج ولد محمد اسلم سکنہ حیات پور، منجاکوٹ کےضلع راجوری کے طور پر کی گئی۔ حراست میں لئے گئے افراد نے اس کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ محمد شوکت ولدمیرمحمد کے انکشاف پر، پولیس ٹیم نے مسروقہ املاک کو برآمد کیا، جس میں ہیروئن کے 04 پیکٹ جیسے تقریباً 04 کلو گرام وزنی جعلی انڈیا کرنسی نوٹ (FICN) میں 01 لاکھ نقد اور 01 موبائل فون شامل تھے۔

مزید پڑھیں:Heroin Stolen From Court راجوری کورٹ کمپلیکس میں نقب زنی
ملزمان کے ضلع میں چوری کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی راجوری نےکہاکہ کورٹ کمپلکس میں چوری ہونےکےبعد کورٹ کی چوکی پر۔تعیناتھ پولیس عملےکو معطل کیاگیاہےجن کی تحقیقات چل رہی ہے۔

ایس ایس پی راجوری نےکہاکہ شہرمیں بہت جلد سی سی ٹی وی کیمرےنصب کیےجایں گےتاکہ چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.