ETV Bharat / state

راجوری میں اے آر ٹی او کے خلاف احتجاج

سرحدی ضلع راجوری میں آٹو رکشا ڈرائیوروں نے اے آر ٹی او (راجوری) کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان پر ڈرائیوروں کو بلا وجہ ہراسان کرنے کا الزام عائد کیا۔

راجوری میں اے آر ٹی او کے خلاف احتجاج
راجوری میں اے آر ٹی او کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 28, 2021, 8:11 PM IST

ضلع راجوری میں آٹو رکشا ڈرائیوروں نے منگل کو اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آر ٹی او) کے خلاف احتجاج کیا۔

راجوری میں اے آر ٹی او کے خلاف احتجاج

احتجاج کررہے آٹو رکشا ڈرائیوروں نے اے آر ٹی او پر آٹو رکشا ڈرائیوروں کو بلا وجہ ہراسان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

احتجاجیوں کے مطابق اے آر ٹی او نے ایک آٹو رکشا ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا، آٹو رکشا ڈرائیور کے مطابق ’’اس سے قبل کہ گاڑی کے کاغذات چیک کیے جاتے، اے آر ٹی او کے ڈرائیور نے بلاوجہ گاڑی کی توڑ پھوڑ شروع کی۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’لائسنس سمیت دیگر دستاویز چیک کیے بغیر ہی اے آر ٹی او نے گاڑی کا نقصان کیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔‘‘

آٹو رکشا ڈرائیوروں کے مطابق ’’اے آر ٹی او کی جانب سے آٹو رکشا ڈرائیوروں کو تنگ کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ غریب ڈرائیوروں کو خواہ مخواہ تنگ کرنے کے علاوہ گاڑیوں کا نقصان بھی کیا جاچکا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.