ETV Bharat / state

Protest Against PDD in Rajouri: تھنہ منڈی میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج - تھنہ منڈی راجوری محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

راجوری میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کر رہے مظاہرین نے بتایا کہ خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے حوالے سے انہوں نے کئی بار محکمہ بجلی کے افسران سے رابطہ قائم کیا تاہم محکمہ کی جانب سے اس حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔Protest in Thana mandi Rajouri against PDD

تھنہ منڈی میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
تھنہ منڈی میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Aug 16, 2022, 1:23 PM IST

راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی میں پنچایت کھبلاں (بی) کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ دو ہفتہ قبل خراب ہوئے بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کے حوالے سے محکمہ بجلی کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے جا رہے۔Protest Against PDD in Thana mandi Rajouri

تھنہ منڈی میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے سے علاقہ گزشتہ دو ہفتوں سے گھپ اندھیرے میں ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی سپلائی متاثر ہونے سے نہ صرف عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں طلبہ کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے حوالے سے انہوں نے کئی بار محکمہ بجلی کے افسران سے رابطہ قائم کیا تاہم محکمہ کی جانب سے اس حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ Thana mandi Rajouri Protest

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دریں اثناء، لوگوں نے علاقے میں بجلی کے ناقص ترسیلی نظام کے حوالے سے بھی محکمہ بجلی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ برسوں قبل نصب کیے گئے بجلی کے کھمبے بوسیدہ ہو چکے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر سربز درختوں کے ساتھ ترسیلی لائنز کو باندھ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Protest Against PDD Dept At Rajouri: راجوری میں محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.