ضلع راجوری میں ’’اسلامک ویلفیر‘‘ نامی ایک مقامی تنظیم نے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کیاProtest against Jammu Development Authority in Rajouri۔ احتجاج میں تنظیم سے وابستہ کارکنان سمیت مقامی سیاسی، سماجی و مذہبی رہنمائوں کے علاوہ درجنوں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔
احتجاج میں شامل لوگوں نے Protest in Rajouriجموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے ’’ایک خاص طبقہ کو نشانہ‘‘ بنانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔
’’اسلامک ویلفیر‘‘ نامی تنظیم کے صدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں ایک مخصوص طبقہ سے وابستہ افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں جن لوگوں کے گھروں کو مسمار کرکے بے گھر کر دیا گیا وہ وہاں دہائیوں سے رہائش پذیر ہیں۔
- مزید پڑھیں: Apni Party Reaction on Jammu Demolition Drive: 'روپ نگر جموں میں انہدامی کارروائی غیر انسانی'
احتجاجیوں نے گورنر انتظامیہ سمیت جموں ڈیولپمنٹ کو شدید تنقید کا نشان بناتے ہوئے دعویٰ کیا: ’’صرف ایک طبقے کو نشانہ بنا کر انکے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، جس کے خلاف ہم صف آرا ہیں۔‘‘
انہوں نے انتباہ کیا کہ ’’اگر مستقبل میں اس طرح کی کارروائیوں سے گریز نہ کیا گیا تو اسکے خلاف سخت احتجاج Protest in Rajouriکیا جائے گا۔‘‘