دراصل علاقے میں سڑک کی تعمیر Road Construction In Rajouri کے دوران ایک جگہ دھنس گیا، جس کی وجہ سے لوگوں کی زمینوں کے ساتھ ساتھ رہاشی مکان بھی اس کی زد میں آ گئے۔ دیر رات اس علاقہ میں سلایڈنگ Landslide at Thannamadi ہونے کے بعد جہاں تھانہ منڈی تا بفلیاذ سڑک رابطہ بند ہو گیا۔
صبح مقامی لوگوں نے سڑک بند کر کے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی کہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تحصیل انتظامیہ تعمیری کمپنی دھرم راج Dharam Raj Construction کو اس سے آگاہ کرے کہ زمین سروے کے مطابق ہی کاٹی جائے تاکہ لوگوں کے رہاشی مکانوں کے ساتھ ساتھ زمینوں کو بھی نقصان نہ ہو۔
احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ تعمیری کمپنی Construction Compamy حد سے زیادہ زمینوں کی کٹائی کررہی ہے، جس سے لوگوں کا کافی نقصان ہو رہا ہے۔ وہیں لوگوں نے کہا کہ اب موسم سرما شروع ہو رہا ہے ابھی تو پہلی بارش ہوئی ہے، جس کے نتبجے میں اتنی بڑی سلایڈنگ Landslide at Thannamadi ہوئی ہے۔ جب مسلسل بارش ہوگی تب کیا حال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Rajouri: راجوری میں سڑک حادثہ، ڈرائیور کی موت
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ تعمیری کمپنی دھرم راج Dharam Raj Construction کو اس سلسلے میں بتایا جائے کہ زمینوں کی کٹائی اسی حساب سے کی جائے تاکہ لوگوں کو نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔