راجوری: راجوری شہر کے وارڈ نمبر 2 بیلہ کالونی کے رہائشی اور جیل میں بند منشیات اسمگلر نے تیز دھار چیز سےخود کا گلا کاٹ لیا۔ جیل کے اہلکاروں نے اسے جی ایم سی راجوری میں داخل کرایا ہے۔ قیدی کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ ایک سال سے پبلک سیفٹی ایکٹ یعنی PSA کے تحت ڈسٹرکٹ جیل ڈھنگری میں بند ہے۔ جیل کے اہلکاروں نے اسے تشویشناک حالت میں جی ایم سی راجوری میں داخل کرایا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے اس کی سکیورٹی بڑھا دی ہے تاکہ وہ فرار ہونے کی کوشش نہ کر سکے۔ دوسری جانب جی ایم سی راجوری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود احمد نے بتایا کہ ہارون کے گلے پر گہرے زخم ہیں تاہم اس نے کس چیز سے گلا کاٹا ہے اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فی الحال وہ بیان دینے کی حالت میں نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:Fire In Sopore سوپور میں آگ لگنے سے ایک مکان خاکستر
جون 2022 میں راجوری پولیس کے اس وقت کے ایس ایس پی محمد اسلم نے ہارون رشید کے خلاف پی ایس اے لگانے کے لیے ایک فائل تیار کی تھی اور اسے جموں صوبائی کمشنر کو بھیجی تھی۔ پولیس نے بتایا تھا کہ ہارون کے خلاف مختلف تھانوں میں منشیات اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں اور اس کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ کارروائی کرتے ہوئے 28 جون 2022 کو ہارون پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید مین رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔