ETV Bharat / state

پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا، راج ناتھ سنگھ - پونچھ شہری ہلاکت

Rajnath on Poonch Killing وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں دورے کے دوران زخمی ہوئے عام شہریوں کے ملاقات کی اور پونچھ شہری ہلاکتوں کے معاملے میں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔

پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا: راج ناتھ سنگھ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 6:16 PM IST

پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا: راج ناتھ سنگھ

جموں: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز راجوری کا دورہ کیا اور وہاں مارے گئے تین عام شہریوں کے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے متاثرین کو یقین دلایاکہ ’’اس معاملے میں انصاف کے تقاضے ضرور پورے کئے جائیں گے۔‘‘ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری پہنچے اور وہاں پر فوجی پوچھ تاچھ کے دوران زخمی ہوئے افراد سے ملاقات کی۔

زخمیوں کی عیادت کے بعد جی ایم سی راجوری کے باہر وزیر دفاع نے متاثرین کے گھر والوں کو یقین دلایا کہ ’’معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔‘‘ ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع نے ڈاک بنگلوو راجوری میں زیر حراست مارے گئے تین افراد کے متاثرین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے وہاں پر موجود اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ’’اس معاملے میں انصاف ضرور ہوگا۔‘‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع نے متاثرین کو بتایا کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کی گئی ہے تاکہ ’’انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائی بنایا جا سکے۔‘‘ معلوم ہوا ہے کہ وزیر دفاع نے راجوری میں فوج کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ بھی منعقد کی جس دوران راجوری اور پونچھ اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں راج ناتھ سنگھ کو جانکاری فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: ہم وطنوں کو تکلیف دینے والی غلطیوں کو نہ دہرائیں، راج ناتھ کا راجوری میں فوج سے خطاب

یاد رہے کہ پونچھ کے بفلیاز علاقے میں عسکریت پسندوں نے دو فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر عام شہریوں سے پوچھ تاچھ کی۔ مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران فوج نے شہریوں پر تشددد کیا جس دوران تین شہریوں کی موت واقع ہو گئی۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ زد و کوب کے ذریعے قتل کیے جانے کے بعد تین افراد کی لاشیں بوریوں میں بھر کر گاؤں والوں کے سپرد کر دیں۔ ادھر، فوج نے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں اور وہاں پر تعینات بریگیڈیر سمیت تین آفیسروں کو اٹیچ کیا ہے۔ علاوہ ازیں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے قتل کیے گئے افراد کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.