راجوری: عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے راجوری پولیس نے ضلع کے دور افتادہ علاقے خواس میں پولیس پبلک میٹنگ کا اہتمام عمل میں لایا۔ Police Public Meet in Rajouriپولیس پبلک میٹنگ میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری محمد اسلم، دیگر اعلیٰ پولیس افسران کے علاوہ خواس علاقے کے سول سوسائٹی کے ارکان، ذی عزت شہریوں اور مقامی پی آر آئی ممبران نے شرکت کی۔
پولیس پبلک میٹنگ میں لوگوں نے پولیس افسران کو عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ Rajouri police Public meet ایس ایس پی راجوری نے عوام کو یقین دہانی دلائی کہ پولیس سے متعلق تمام مسائل کو نوٹ کیا گیا ہے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو سول انتظامیہ کے افسران کے اٹھایا جائے گا تاکہ وہ مسائل بھی حل ہو سکیں۔
ایس ایس پی راجوری نے کہا کہ خواس علاقہ راجوری ضلع کی دور افتادہ علاقوں میں سے ایک ہے اور اس دور افتادہ علاقے میں جلسہ عام کے انعقاد کا مقصد مقامی آبادی کی شکایات کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ Rajouri police Public meet انہوں نے مزید کہا کہ خواس کے لوگ ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ہیں اور امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ خواس میں پولیس چوکی کی تعمیر کے لیے مناسب اراضی کی نشاندہی میں حکام کی مدد کریں۔