ETV Bharat / state

خاتون کی پراسرار موت، پولیس نے شوہر کو گرفتار کیا

ایس ایس پی راجوری چندھن کوہلی نے بتایا کہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر نوشہرہ زاکر شاہین مرزا اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر سندربنی سنجیو سلاتھیا کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس کے تحت تمام بیانات کو نوٹ کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات پیشہ ورانہ انداز میں کی گئیں۔

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 12:26 PM IST

ضلع راجوری میں جموں و کشمیر پولیس نے 16 نومبر 2020 کو پراسرار حالت میں ہلاک ہوئی خاتون کے شوہر کو گرفتار کیا ہے۔

16 نومبر 2020 کو سندربنی قصبے کے وارڈ 4 کے رہائشی شنکر شرما کی اہلیہ روپکشی شرما کی پراسرار موت کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی تھی۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیش شروع کردی اور سندربنی میں بورڈ آف ڈاکٹروں کے ذریعے نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور اسپاٹ شواہد بھی اکٹھے کیے گئے۔

ایس ایس پی راجوری چندھن کوہلی نے بتایا کہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر نوشہرہ زاکر شاہین مرزا اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر سندربنی سنجیو سلاتھیا کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس کے تحت تمام بیانات کو نوٹ کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات پیشہ ورانہ انداز میں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق 'شک کی سوئی مقتولہ کے شوہر یعنی شنکر شرما کی طرف گئی جسے حراست میں لیا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پایا گیا کہ گلا گھونٹنے کے سبب خاتون کی موت واقع ہوگئی تھی جس کے بعد متاثرہ کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔'

ایس ایس پی نے بتایا کہ سندربنی پولیس اسٹیشن میں دفعہ 302 آئی پی سی کے تحت ایف آئی آر 10/2021 درج کی گئی ہے اور ملزم گرفتار ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.