ETV Bharat / state

Rajouri Firing Incident راجوری حملہ آوروں کے متعلق جانکاری دینے پر دس لاکھ روپے کا انعام - etv rajouri news

پولیس نے راجوری میں حملہ کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دینے والے شخص کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ Rajouri Firing Incident

Etv Bharat
راجوری حملہ
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 1:55 PM IST

Updated : Jan 3, 2023, 2:47 PM IST

راجوری حملہ آوروں کے متعلق جانکاری دینے پر دس لاکھ روپے کا انعام

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے اعلان کیا کہ جو شخص راجوری میں عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث حملہ آوروں کے متعلق جانکاری فراہم کرے گا اسے دس لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے آج ایک اشتہار جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو مطلع کرنے والے شخص کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ اتوار کو راجوری کے ڈانگری گاؤں میں پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں نے چار عام شہریوں پر فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیا جبکہ ایک شہری کے گھر کے پاس آئی ای ڈی دھماکہ جس میں دو کمسن بچے ہلاک ہوگئے۔

اس واقعہ کے بعد راجوری میں تشویش پائی جارہی ہے۔ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے ایل جی منوجی سنہا ڈانگری گاؤں پہنچے تھے جہاں انہوں لواحقین سے ملاقات کی۔ منوج سنہا نے لواحقین کو دس لاکھ روپے اور سرکاری ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا ساتھ ہی انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ سیکیورٹی ادارے واقعے کی تہہ تک جائیں گے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں گے۔

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ بھی جائے مقام پر پہنچے اور لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان ہلاکتوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے مہلوکین کے گھروں میں جاکر نشاندہی کرکے ان پر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں تین شہری موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شہری نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ایک خصوصی ٹیم آج جائے مقام پر پہنچ گئی ہے اور وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : Rajouri Firing Incident راجوری میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک، چھ زخمی

Last Updated : Jan 3, 2023, 2:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.