ETV Bharat / state

PDD Daily Wager Electrocuted راجوری میں محکمہ بجلی کا ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے ہلاک

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کھر بانی گاؤں میں جمعے کے روز ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔ متوفی کی شناخت ہرجیت سنگھ ولد جگت رام ساکن کھر بانی کے بطور ہوئی ہے۔ PDD Daily Wager Electrocuted In rajouri

pdd-daily-wager-dies-of-electrocution-in-rajouri
راجوری میں محکمہ بجلی کا ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے ہلاک
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 8:02 PM IST

راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کھر بانی گاوں میں جمعے کے روز ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔ PDD Daily Wager Electrocuted In rajouri

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز راجوری کے کھربانی گاؤں میں پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران وہ کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا۔ آس پاس موجود لوگوں نے اگرچہ زخمی ڈیلی ویجر کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: Unsung Heroes OF PDD J&K: محکمہ بجلی کے گمنام ہیروز، دس برسوں میں 113 ملازمین ڈیوٹی کے دوران ہلاک

متوفی کی شناخت ہرجیت سنگھ ولد جگت رام ساکن کھر بانی کے بطور ہوئی ہے اور وہ محکمہ بجلی میں پچھلے بیس برسوں سے بحیثیت ڈیلی ویجر تعینات تھا۔معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر نے اپنے پیچھے چار بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.