ETV Bharat / state

راجوری میں ایل او سی پر 'پی او کے' کا ایک شخص گرفتار - پاکستان زیر انتطام کشمیر

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایل او سی کے قریب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا ایک شخص گرفتار کیا گیا ہے۔

راجوری میں ایل او سی پر 'پی او کے' کا ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 2:26 PM IST

Updated : Jul 18, 2020, 5:25 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پرفوج نے پاکستان کے زیر انتطام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

راجوری میں ایل او سی پر 'پی او کے' کا ایک شخص گرفتار

سرکاری ذرائع نے بتایا 'نوشہرہ سیکٹر میں جمعہ کی رات فوجی اہلکاروں نے ایک شخص کو مشکوک حالات میں ایل او سی کی طرف آتے ہوئے دیکھا اور جوں ہی اس نے دراندازی کرنے کی کوشش کی تو اس کو دبوچ لیا گیا'۔

انہوں نے کہا 'گرفتار شدہ شخص کو نوشہرہ کے لام علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کی پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ اس نے دراندازی کرنے کی کوشش کیوں کی تھی'۔

قبل ازیں بدھ کے روز ضلع پونچھ کے بالاکوٹ علاقے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک باشندے کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ایک ہی گھر کے تین افراد ہلاک
کشمیر: سڑک حادثہ میں ٹریکٹر ڈرائیور ہلاک

اس کے علاوہ راجوری و پونچھ میں ہر روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں، گذشتہ شب پونچھ میں پاکستان کی طرف سے کی گئی گولہ باری کی وجہ سے ایک ہی گھر کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

Last Updated : Jul 18, 2020, 5:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.