جموں و کشمیر کے منجکوٹ کے گاؤں کھوڑی ناڑ میں بھارت اور پاکستان کے افواج کے مابین گولی باری کا تبادلہ شروع ہوا جس میں ایک مقامی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ادھر بدھ کی صبح راجوری کے نوشہرہ میں گولی باری سے جنگل کے ایک بڑے حصہ میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ کی وجہ سے دو بھیڑ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کچھ روز سے جنگ جیسی صورتحال ہے جہاں مختلف علاقوں میں دونوں افواج میں مسلسل گولی باری کا تبدلہ ہو رہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق مسلسل گولہ باری کی وجہ سے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔