راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ NGO Organised Free Medical Camp in Thanna mandi, Rajouri مدعو کی گئے معالجین نے طبی کیمپ میں 500 کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا۔ سرحدی ضلع کے دور دراز علاقہ جات سے آئے مریضوں کو این جی او کی جانب سے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نام کی این جی او نے طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی پر محکمہ صحت کا شکریہ ادا۔ Free Medical Camp in rajouri این جی او کے مطابق ضلع کے دور دراز علاقوں میں مستقبل بھی میں اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ کیمپ کے انعقاد پر مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے این جی او کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔
مقامی سرپنچ نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھنہ منڈی کے دور دراز علاقہ جات میں طبی مرکز نہ ہونے کے سبب لوگوں کو صحت کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ Thanna mandi, Rajouri medical Camp انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپس میں مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ غریب عوام کو ادویات کی مفت فراہمی سے کافی فائدہ پہنچتا ہے۔
- مزید پڑھیں: ہندواڑہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد