راجوری: جموں صوبے کے راجوری ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے میں دو افراد کو گرفتار Two Held for Narcotice Smuggling in Rajouri کیا گیا ہے۔ ضلع پولیس راجوری نے بتایا کہ ایس ایچ او کنڈی حبیب پٹھان کی سربراہی میں کنڈی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام Narcotics Smuggling Bid Foiled in Rajouri بنا دیا۔
پولیس نے بتایا کہ انڈور اسٹیڈیم کوٹرنکا کے قریب ناکہ پر معمول کی چیکنگ کے دوران پی ایس کنڈی کی پولیس پارٹی نے دو پیدل چلنے والوں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مشکوک حرکت شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس پارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکا اور پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے اپنی شناخت جاوید اقبال ولد کالو ساکن گوڑہ سنکاری کوٹرنکا اور محمد شفیق ولد غلام حسین ساکن گڑہ سنکاری کوٹرنکا کے طور پر بتائی۔
چیکنگ کے دوران دونوں افراد کے قبضے سے تقریباً 04 کلو گرام پوست کے بھوسے جیسا مادہ برآمد ہوا۔ ملزمان کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا اور مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں:
ابتدائی تفتیش میں ملزمین نے اعتراف کیا کہ وہ غیر قانونی طور پر مقامی نوجوانوں میں منشیات فروخت کر رہے تھے۔
اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنڈی میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔