راجوری : صوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری میں ماں بیٹی کا مبینہ طورپر قتل کر دیا گیا ہے ۔جموں و کشمیر پولیس کے مطابق راجوری ضلع کی خواص تحصیل میں دو کنبوں کے آپسی جھگڑے میں داماد نے اپنی بیوی اور ساس کو مبینہ طورپر قتل کر دیا۔Man Kills Wife & Mother-in-law
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ کشمیر سنگھ (25) نے شام کے وقت خواس علاقے کے درییوگ گاؤں میں اپنی بیوی پرینکا (22) اور اس کی ماں شانتو دیوی پر حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پرینکا کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ اس کی ماں اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ دیوی اپنی بیٹی سے ملنے آئی تھی۔Mother-daughter duo killed
اہلکار نے بتایا کہ حملے میں دونوں متاثرین کے سر پر چوٹیں آئی تھیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے دو قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔اہلکار نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Husband Cuts Wife's Wrist in West Bengal: سرکاری نوکری ملنے پر شوہر نے اہلیہ کی کلائی کاٹ دی