سرحدی ضلع راجوری میں یوتھ کانگریس لیڈر اظہر محمود نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال، راجوری کا دورہ کرکے دو روز قبل ڈوبنے سے بچائے گئے شخص کی عیادت کی۔ Man Drowned in Rajouri, Cong Leader Demands Compensationانہوں نے حکام سے متاثرہ کو مفت طبی امداد فراہم کرنے کے علاوہ غرقاب ہوئے شخص کے اہل خانہ کو معاوضہ فراہم کیے جانے کی بھی اپیل کی۔
قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے روز ضلع راجوری کے لڈوتھ علاقے میں دریا پار کر رہے دو شخص دریا کے اندر ایک گڑھے میں پھنس گئے۔ انکی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگوں نے فوری طور بچاؤ کارروائی شروع کی اور دونوں کو دریا سے باہر نکالا تاہم اس دوران ایک شخص کی موت واقع ہو چکی تھی۔ جبکہ دوسرے شخص کو نازک حاصل میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔
یوتھ کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ضلع میں جاری غیر قانونی کان کنی کے سبب دریائوں اور ندی نالوں کی حالت کافی خستہ ہو چکی ہے، انکے مطابق اکثر و بیشتر مقامات پر گہری گڑھے بن گئے ہیں جن کے سبب کئی قیمتی جانیں تلف ہو چکی ہیں۔ Illegal Mining in Rajouriانہوں نے انتظامیہ سے غیر قانونی کان کنی پر قدغن لگانے کے علاوہ فوت ہوئے شخص کے اہل خانہ کو معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی۔
- مزید پڑھیں: اننت ناگ: معاوضہ نہیں ملنے سے عوام پریشان