ETV Bharat / state

Rajouri teacher FIR راجوری میں سرکاری ٹیچر پر پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، گرفتار - راجوری کی خبریں

راجوری ایک سرکاری ٹیچر پر اسکولی بچیوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرایا گیا، چائلڈویلفیر کمیٹی کےمطابق ٹیچر کی طرف سے اکثر و ببشتر زیرے تعلیم بچیوں کو جنسی زیادتی کے لئے تنگ کیا جاتا تھا۔ Rajouri government teacher booked FIR

Etv Bharat راجوری کے سرکاری ٹیچر پر پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 7:13 AM IST

راجوری: راجوری پولیس نے ایک سرکاری ٹیچر کےخلاف پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ کے بعد ملزم ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ساج تحصیل تھنہ منڈی کا رہنے والا ہے۔ وہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، ساج میں بطور ٹیچر اپنی خدمت انجام دے رہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیچر پر چند طالبات نے جنسی استحصال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس سلسلے میں چائلڈ ویلفیر کمیٹی راجوری میں شکایت درج کروائی گئی، جس پر چائلڈویلفیر کمیٹی کی طرف سے پولیس اسٹیشن تھنہ منڈی میں کاروائی کے لیے رجوع کیا گیا۔ تھنہ منڈی پولیس نے پاسکو ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔ چائلڈویلفیر کمیٹی کےمطابق ٹیچر کی طرف سے اکثر و ببشتر زیر تعلیم بچیوں کو جنسی ذیادتی کے لیے تنگ کیا جا رہا تھا، جس کے بعد تحریری شکایت ملنے پر معاملے پر کاروای کیا گیا اور ٹیچر کو حراست میں لیا گیا، تاہم پولیس اس سلسلے میں مزید کاروائی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد سے علاقے کے لوگ اپنی بچیوں کی تعلیم کے تئیں کافی فکر مند ہیں۔ انھیں خدشہ ہے کہ کہیں علاقے میں اس طرح کے مزید واقعات نہ ہونے لگیں، جس سے بچیوں کے لیے حصول تعلیم مشکل ہو جائے۔ علاقے کے لوگوں نے اس معاملے میں پولیس سے جلد سے جلد کاروائی کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.