ETV Bharat / state

راجوری: مریض کی موت کے بعد ہسپتال میں ہنگامہ - جموں و کشمیر

مرکز کے زیر انتظام علاقہ کشمیر کے ضلع راجوری کے میڈیکل کالج میں پچاس سالہ شخص کی موت کے بعد لواحقین نے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔

rajouri
rajouri
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 2:20 AM IST

راجوری میڈیکل کالج میں مریض کے اہل خانہ نے اس وقت ہنگامہ آرائی کی جب پچاس سالہ دھرم پال (کریاں راجوری) نامی شخص کی میڈیکل کالج میں موت ہوگئی۔

مریض کی موت کے بعد ہسپتال میں ہنگامہ

مریض کی موت کے بعد لواحقین نے ڈاکٹروں پر لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ مریض کو صبح پانچ بجے ہسپتال لایا گیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے چیک اپ نہیں کیا اور اس کی موت ہوگئی۔

ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس اور انتظامیہ ہسپتال پہنچے جہاں لوگوں سے بات چیت کے بعد لاش کو گھر بھیج دیا گیا۔

وہیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید نے 'کہا کہ مریض برین ہمریج کے مرض میں مبتلاء تھا اور اس کا علاج پی جی آئی چندی گڑھ سے جاری تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'ایک فزیشن نے مریض کا چیک اپ کیا تھا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا جس کے بعد ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے جس میں ایمرجنسی وارڈ میں استعمال ہونے والی مشینوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پورے نقصان پر کیس درج کروایا جائے گا جبکہ لواحقین بھی سے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی مانگ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.