ETV Bharat / state

Altaf Bukhari On JK Statehood 'منتخب حکومت نہ ہونے سے لوگوں میں بے اختیاری کا احساس'

author img

By

Published : Dec 14, 2021, 7:49 AM IST

Updated : Dec 14, 2021, 12:01 PM IST

اپنی پارٹی کے صدر، سید محمد الطاف بخاری نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کا درجہ بحال Restoration of Statehood کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں لوگ خود کو بے اختیار محسوس کر رہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کی عدم موجودگی ،لوگ خود کو بے اختیار محسوس کر رہے ہیں:  الطاف بخاری

اپنی پارٹی کے صدر، سید محمد الطاف بخاری Apni Party president, Syed Mohd Altaf Bukhari نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا Restoration of Statehoodانہوں نے کہا کہ 'ایک منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں لوگ خود کو بے اختیار محسوس کر رہے ہیں۔'

بخاری کوٹرنکا میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ ان کا راجوری میں اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ اپنی پارٹی ان کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔ عوام میں اپنی حیثیت کی تبدیلی کے بارے میں خوف، آبادیاتی تبدیلی کے خدشات کو نہیں ہونے دیا جائے گا۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے Constitutional rights of the people of J&K اپنی پارٹی وجود میں آئی۔ "ہم نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے یہ وعدہ لیا کہ جموں و کشمیر میں آبادی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ہمیں جموں و کشمیر میں ملازمتوں اور زرعی اراضی کا تحفظ حاصل ہوا۔''

انہوں نے کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کے حقوق کا آئینی طور پر تحفظ کیا جانا چاہئے اور جب تک سپریم کورٹ سے خصوصی درجہ کا فیصلہ نہیں آتا، ہم حکومت ہند کی طرف سے ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے عارضی ریلیف سمجھتے ہیں۔"

الطاف بخاری نے کہا کہ "اپنی پارٹی ہمیشہ لوگوں کے حقیقی مطالبات کو اٹھاتی رہے گی اور علاقائی امتیاز کے بغیر ان کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے کام کرتی رہے گی۔"انہوں نے کہا کہ ''ہم دو خطوں اور برادریوں کے درمیان اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ جموں و کشمیر کے لوگوں کی مساوی ترقی کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت چھیننے کے بعد عوام بے اختیار ہو چکی ہیں اور اسے جلد از جلد انتخابات سے قبل بحال کیا جانا چاہئے۔''

الطاف بخاری
الطاف بخاری

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم کوشش کریں گے کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ جلد بحال ہو اور عوام کو بااختیار بنانے کے لیے انتخابات کرائے جائیں تاکہ لوگ اپنی حکومت کو منتخب کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : Altaf Bukhari on PDP: الطاف بخاری کا پی ڈی پی پر طنز

الطاف بخاری نے روزگار فراہم کرنے کے حکومتی دعووں پر سوال اٹھایا۔ "جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح دیگر مرکز کے زیر انتظام علاقوں یا ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اس لیے، حکومت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں 45،000 سرکاری آسامیوں کے پیش نظر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔''

Last Updated : Dec 14, 2021, 12:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.