ETV Bharat / state

راجوری: لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری

گولہ باری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہونےکےساتھ ہی سرحدی آبادی میں ڈر و خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

INDIA AND PAKISTAN ARMIES TRADE FIRE ACROSS LOC IN RAJOURI
راجوری: لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:45 AM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ کلال ۔ باباکھوڑی علاقوں میں بدھ کی صبح سے بھارت - پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کی وجہ سے ہنوز حالات کشیدہ ہیں۔

گولہ باری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے جبکہ گولہ باری سے سرحدی آبادی میں ڈر و خوف کی لہر ہے۔

ایک مقامی شخص رمیش کمار کے مطابق بدھ کی صبح پاکستان کی جانب سے اچانک شہری آبادی کے ساتھ فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی۔

انہوں نے کہا اس وقت کسان کھیتوں میں کام کر رہے ہیں ایسے وقت میں سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے ان کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.