ETV Bharat / state

Rajouri Poonch on High Alert: راجوری، پونچھ میں ہائی الرٹ

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 2:59 PM IST

ڈی آئی جی حسیب مغل نے راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی کو 'ہائی الرٹ' پر رکھے جانے سے متعلق کہا کہ 'CASO اور تلاشی تقریباً یومیہ بنیاد پر جاری ہے اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔' DIG on Security High Alert

High Alert in Rajouri Poonch Districts of JK

راجوری: جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے حالیہ واقعات کے پیش نظر سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں ہائی سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پونچھ اور راجوری رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ڈاکٹر حسیب مغل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’علاقے میں عسکریت پسندوں کے دو سے تین منقسم گروپ موجود ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔‘‘ High Alert in JK

مغل نے کہا کہ ’’وہ (عسکریت پسندوں کے گروپ) جلد ہی مارے جائیں گے۔‘‘ راجوری کے درہال میں 11 اگست کو ہونے والی حالیہ کارروائی کے بارے میں جہاں پرگل گاؤں میں ایک فوجی کیمپ پر فدائین حملہ کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ ’’سکیورٹی ایجنسیز پہلے سے ہی ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھ رہی تھیں۔ اسی درمیان کندھرا، بدھل میں انکاؤنٹر شروع ہوا۔ 14 اگست کو انتہائی خراب موسم کے درمیان عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔‘‘DIG Haseeb Mughal on Security Alert

انہوں نے کہا کہ ’’اس سارے منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے، راجوری اور پونچھ علاقوں میں سیکورٹی کو ’ہائی الرٹ‘ پر رکھا گیا ہے، جب کہ CASO اور تلاشی تقریباً یومیہ بنیاد پر جاری ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے عوام ’’کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع فوری طور فورسز کے ساتھ بروقت کارروائی کے لیے شیئر‘‘ کرنے کی بھی اپیل کی۔ High Alert in Rajouri Poonch Districts of JK

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.