ETV Bharat / state

'سرحدی علاقوں میں کمیونٹی بنکرز بنانے کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری'

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں کمیونٹی بنکروں کی تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:19 PM IST

فاروق خان نے بتایا کہ بنکر ایک ایسی چیز ہے جس کو راتوں رات نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ زیر زمین ہونے کی وجہ سے ان کی تعمیر میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔

مشیر فاروق خان نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا 'بنکر ایک ایسی چیز ہے جس کو راتوں رات نہیں بنایا جا سکتا۔ سرحدی علاقوں میں تعمیراتی مواد پہنچا کر بنکروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ بنکروں کو ایک مخصوص طریقے سے تعمیر کیا جاتا ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اب تک کافی سارے بنکر بنا دیے گئے ہیں اور متعدد کو بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اب تک جتنے بھی بنکر بنانے ہیں، ان کی تعمیر مکمل کی جائے۔ ہم نے سکولوں اور طبی مراکز کے نزدیک بھی کمیونٹی بنکر بنانے کی تجویز مرکزی حکومت کو بھیج دی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.