ETV Bharat / state

راجوری کے بھنگائی میں انکاؤنٹر جاری

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنگلی علاقے کو پوری طرح سے محاصرے میں لے کر علاقے میں فوج اور پولیس کی جانب سے وسیع پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

راجوری کے بھنگائی میں انکاؤنٹر جاری
راجوری کے بھنگائی میں انکاؤنٹر جاری
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 10:30 PM IST

جموں و کشمیر کے خطہ پیر پنچال کے دیرہ گلی علاقہ میں فوج اور عسکریت کے مابین شروع ہوئے تصادم کے بعد خطہ کے دونوں سرحدی اضلاع میں سیکورٹی ہائی الڑٹ پر ہے جبکہ متعدد علاقوں میں باریک بینی سے تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔

راجوری کے بھنگائی میں انکاؤنٹر جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج نے سرنکوٹ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو تاک میں بیٹھے ملی ٹینٹوں نے گھات لگا کر سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Tral Encounter: ترال انکاؤنٹر ختم، جیش کا سرکردہ کمانڈر ہلاک

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنگلی علاقے کو پوری طرح سے محاصرے میں لے کر پورے علاقے میں فوج اور پولیس کی جانب سے وسیع پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے جبکہ دونوں اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور کسی بھی سنگین صورت حال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی فورسز کو متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تازہ جھڑپ کے بعد پورے خطہ میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ جنگلی علاقے کی جانب اضافی فورس کو روانہ کر دیا کیا۔

اس دوران اطلاع موصول ہوئی ہے کہ دہرہ کی گلی سے متصل علاقے اپر بھنگائی کے گھنے جنگلات میں منگل کی دوپہر دو بجے سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے تاہم اس دوران کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.