ETV Bharat / state

راجوری میں سڑک حادثہ، 11 افراد زخمی - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع راجوری میں پیش آئے سڑک حادثے میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

راجوری میں سڑک حادثہ، 11 افراد زخمی
راجوری میں سڑک حادثہ، 11 افراد زخمی
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 3:50 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری کے کھواس لٹی علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خواجہ تحصیل ہیڈ کوارٹر سے ایک ٹیمپو گاڑی زیر نمبر JK02AL-9145 راجوری کی طرف جا رہی تھی تو لٹی کے مقام پر اچانک سڑک کے کنارے اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم زخمیوں میں سے دو کو شدید چوٹیں آئی ہیں جنہیں جی ایم سی راجوری ریفر کردیا گیا ہے۔

زخمیوں کی شناخت مدن لال، کرتار سنگھ، سرجیت سنگھ، رمونا بیگم، ستیہ دیوی، بلون سنگھ، راشپال سنگھ، گووند سنگھ، آنچل سنگھ اور اوم پرکاش کے بطور ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.