نمائندے کے مطابق یہ واقعہ راجوری بس اسٹینڈ کے نزدیک زیر تعمیر پل کے پاس پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مسافروں سے بھری بس کو اترائی میں کھڑا کرکے ڈرائیوار گاڑی سے اتر گیا۔ اس درمیان مسافروں سے بھری بس نچے کی طرف چل پڑی وہیں سامنے سے آرہے ایک موٹر سائیکل سوار نے ڈرائیور کے بغیر گاڑی چلتی دیکھ اپنی جان بچانے کے لیے موٹر سائیکل وہیں چھوڑ دی۔
موٹرسائیکل بس کی زد میں آکر تباہ ہو گیا۔ اور گاڑی میں سوار 8مسافر زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رخصت کر دیا گیا۔ اور سبھی زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے اس نسبت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔