جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں جمعرات کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے راجوری میں جمعرات کی علی الصبح 3 بجکر 49 منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ماہ جون میں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
-
An earthquake of magnitude 3.6 hits Jammu and Kashmir's Rajouri at around 3:49 am: National Center for Seismology pic.twitter.com/ziM4aUw092
— ANI (@ANI) August 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">An earthquake of magnitude 3.6 hits Jammu and Kashmir's Rajouri at around 3:49 am: National Center for Seismology pic.twitter.com/ziM4aUw092
— ANI (@ANI) August 16, 2023An earthquake of magnitude 3.6 hits Jammu and Kashmir's Rajouri at around 3:49 am: National Center for Seismology pic.twitter.com/ziM4aUw092
— ANI (@ANI) August 16, 2023
واضح رہے کہ ایک عرصہ سے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے ہیں۔ قبل ازیں بھی اسی ماہ پانچ اگست کی رات میں نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس کے مطابق جموں و کشمیر میں 5 اگست ہفتہ کی رات 9 بجکر 31 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلہ کی شدت 5.8 ریکارڈ ہوئی تھی جب کہ اس زلزلہ کی زیر زمین گہرائی 181 کلو میٹر تھی۔ جموں وکشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ سے 418 کلو میٹر شمال مغرب میں افغانستان کے ہندوکش علاقہ میں اس زلزلہ کا مرکز تھا۔ جب کہ اس زلزلہ کے جھٹکے دہلی، افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں پر بھی محسوس کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: Earthquake in Gulmarg جموں و کشمیر کے گلمرگ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
یو این آئی