اطلاعات کے مطابق راجوری میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اترپردیش، بہار اور ملک کی دیگر ریاستوں آئے ہوئے مزدوروں میں چاول، آٹا، مختلف قسم کی دالیں، تیل اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شب کو ضلع ترقیاتی کمشنر محمد نذیر شیخ، ایڈیشنل ڈی سی شیر سنگھ، ٹینٹ ڈائریکٹر محکمہ امو صارفین عوام تقسم کاری مختار لون و دیگر افسران نے خود کھانے کے پیکٹس غیر ریاستوں مزدوروں میں تقسیم کیے، تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر محمد نذیر شیخ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے پانچ سو کنبوں کی تفصیل جمع کی جس میں 25 سو سے زائد افراد ہیں جن کو سات دن کارشن فراہم کیا جارہا ہے جبکہ معزو افراد میں بھی یہ راشن تقسیم کیا جائے گا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر، بہت سے ایسے لوگ ہیں، جنھیں مدد کی ضرورت ہے۔
واضع رہے کئی برسوں سے بہار اور اترپردیش سے ایک بڑی تعداد میں افراد مزدوری کے لیے ضلع راجوری ہیں، تاہم لاک ڈاؤن کے باعث کیے قسم کی مشکلات سے دو چار ہے۔