ETV Bharat / state

DIG Rajouri On Civilians Killing راجوری میں شہریوں کی ہلاکت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی، ڈی آئی جی - DIG Haseeb Mughal on rajouri incident

ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج، ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ راجوری میں پیش آئے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات ہوگی۔DIG Rajouri On Civilians Killing In Rajouri

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 16, 2022, 5:15 PM IST

راجوری: ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے جمعے کے روز کہا کہ راجوری میں پیش آئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد اُنہیں آخری رسومات کی ادائیگی کی خاطر لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔DIG Rajouri On Civilians Killing In Rajouri

راجوری واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی، ڈی آئی جی

راجوری میں مظاہرین کے ساتھ بات چیت کے بعد نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ راجوری میں پیش آئے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔ Dr Haseeb Mughal on Rajouri incident

انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح جوں ہی یہ واقعہ پیش آیا تو پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو یقین دلایا گیا کہ اس معاملے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات ہوگی۔ Fair probe in Rajouri Incident

اُن کے مطابق صبح سویرے لوگوں نے اس واقعہ کو لے کر احتجاج بھی کیا لیکن پولیس اور ضلع انتظامیہ کے آفیسران کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُرامن طورپر منتشر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر اُنہیں قانونی کارروائی کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔Protest In rajouri

ڈی آئی جی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ معاملے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات ہوگی اور سب کچھ سامنے لایا جائے گا۔دریں اثنا مظاہرین نے بتایا کہ فوج کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹویٹ کا معاملہ اُٹھایا گیا۔

مزید پڑھیں: Rajouri Civilians Killing راجوری میں دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق فوج کے سینیئر آفیسران نے ٹویٹ پر معافی مانگی اور کہا کہ ایسا غلطی سے ہوا ہے لہذا وہ اس کو ری ٹویٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فوجی کمانڈر نے بتایا کہ کسی آفیسر نے غلطی سے ٹویٹ کیا ہے۔

بتادیں کہ فوج نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’راجوری میں ملٹری ہسپتال کے نزدیک جمعے کی صبح نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔‘Civlian Killed In Rajouri

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.