راجوری: جموں و کشمیر کے راجوری کے بڑیاما علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان تصادم آرائی 5 اگست 2023 کو اتوار کی صبح شروع ہوئی تھی جس میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا جب کہ دوسرے عسکریت پسند نے زخمی حالت میں ہی پانی میں چھلانگ لگائی تھی اور آج اس دوسرے عسکریت پسند کی لاش کو ضلع ریاسی کے ڈکی کوٹ علاقے میں جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل گروپ کے جوانوں نے دھونڈ نکالا۔ جب کہ عسکریت پسند کی تحویل سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اس بات کی جانکاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ نے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارتی فوج نے راجوری کے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ عسکریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں بھارتی فوج کے پیرا کمانڈوز بھی شریک تھے۔ گھنے جنگلاتی علاقے کی پہاڑیوں میں فائرنگ کا سلسلہ تا حال جاری رہا۔ معتبر ذرائع سے ملی انٹیلی جنس خبروں کی بنیاد پر، بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس نے 5 اگست کو ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا جس میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا۔ جب کہ ایک داسرا زخمی عسکریت پسند فرار ہو گیا تھا۔