راجوری میں بننے والے اس بس اسٹینڈ کا کل خرچ 'مائی ٹاون مائی پرائڈ' اسکیم کے تحت ہوگا، وہیں ڈپٹی کمشنر راجوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بس اسٹینڈ کے تعمیر کی وجہ سے شہر میں پارکنگ کی بھی سہولیات دستیاب ہوگی۔ شہر میں آنے والے ہر فرد کو آسانی ہوگی، جوکہ بذریعہ کار و دیگر شہر میں آتے ہیں اور پارکنگ کی پریشانی سے دوچار ہوتے ہیں۔
![راجوری میں بس اسٹینڈ کا سنگ بنیاد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/ddcrajourikickstartworkofbusstandrajouri_21022021212402_2102f_1613922842_294.jpg)
مزید پڑھیں: اننت ناگ: خصوصی لوک عدالت کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی جانب سے بہت ساری اسکیمیں نکالی ہیں، جن کا صیح وقت پر صحیح استعمال کرنا بڑی بات ہے، اس دوران ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیرسنگھ چیئرمین میونسپل کمیٹی راجوری محمد عارف جٹ ایگزیکٹیو انجنیر پی ڈبلیو ڈی راجوری محمد زبیر و دیگر میونسپل کمیٹی کونسلر موجود تھے۔ جنہوں نے اس کام کو راجوری کی عوام کے لئے ایک خوش آئند قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ شہر میں مختلف اسکیموں کے تحت تعمیر وترقی ہوگی جس کے لیے ضلع انتظامیہ کا ساتھ دینے کے لئے راجوری کی عوام بھرپور تعاون کریں۔