راجوری ضلع کے ترقیاتی کمشنر وکاس کنڈل نے آج ڈھنی دھار کا دورہ کیا اور وہاں فلٹریشن پلانٹ کے کام کاج کا معائنہ کیاDC inspected the functioning of the filtration plant۔ اس موقع پر فلٹریشن پلانٹ سے متعلق جل شکتی محکمہ کے افسران نے بتایا کہ پلانٹ کی کل صلاحیت دس ہزار گیلن یومیہ ہے اور یہ ہزاروں لوگوں کو فلٹر شدہ پانی فراہم کر رہا ہے۔
فلٹریشن پلانٹ کی موٹر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے کام نہ کرنے کی اطلاع پر ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسر کو دو دن میں خرابی دور کرنے کی ہدایت کی۔ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے، ڈی ڈی سی نے پلانٹ کے پانی کی باقاعدگی سے جانچ کرانے کو کہا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگوں کو معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائےDistrict Development Commissioner Rajouri, Vikas Kundal ۔
یہ بھی پڑھیں : Ambulances Donated to Health Dept Rajouri: ریڈ کراس فنڈ سے خریدی گئیں 4 ایمبولنس محکمہ صحت کے سپرد
انہوں نے عام لوگوں کو پانی کی فراہمی کے مناسب شیڈول کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔