ETV Bharat / state

Avtar Singh on Rajouri Incident راجوری سانحہ نہ صرف دردناک ہے بلکہ انسانیت کا قتل ہے، اوتار سنگھ ترالی

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 10:14 PM IST

ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ ترال اور بی جے پی رہنما اوتار سنگھ نے راجوری سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگوں کو اس بزدلانہ واقعے کی مذمت کرنی چاہیے، کیونکہ معصوم اور نہتے لوگوں کی ہلاکت کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے۔ Avtar Singh on Rajouri Incident

ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ ترال اور بی جے پی رہنما اوتار سنگھ

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ڈانگری گاؤں میں نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے۔ جہاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس حملے کی مذمت کی اور ایل جی آفس کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں لکھا گیا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کو دس دس لاکھ روپے اور ایک سرکاری نوکری دینے کی بات کی ہے جبکہ زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کو زخمیوں کا بہترین علاج کی بھی ہدایت دی ہے۔

وہیں ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ ترال اور بی جے پی رہنما اوتار سنگھ نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگوں کو اس بزدلانہ واقعے کی مذمت کرنی چاہیے، کیونکہ معصوم اور نہتے لوگوں کی ہلاکت کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں پورا کشمیر غم سے ڈوبا ہوا ہے۔ اوتار سنگھ نے مزید کہا کہ اگرچہ سرکار بھی یہاں ملی ٹینسی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاہم ہمسایہ ملک یعنی پاکستان کو یہاں کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی ہے اور اس لیے وہ لگاتار یہ کوششیں کر رہا ہے کہ کسی طرح افرا تفری کا ماحول پیدا کیا جائے تاکہ ان کے عزائم کی پزیرائی حاصل ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

LG visits Rajouri راجوی فائرنگ متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا، منوج سنہا

Farooq Abdullah on Rajouri Incident راجوری واقعہ افسوسناک، فاروق عبداللہ

اوتار سنگھ نے بتایا کہ راجوری سانحہ نہ صرف دردناک ہے بلکہ یہ انسانیت کا قتل ہے اور اس بارے میں سرکار کو آگے آکر اس میں ملوث افراد کو سلاخوں کے پیچھے کیا جانا چاہیے تاکہ عوامی سطح پر بھی یہ تاثر جائے کہ سرکار اس بارے میں سنجیدہ ہے۔ واضح رہے کہ راجوری کے گاوں ڈانگری میں گزشتہ روز کی فائرنگ اور آج صبح کے بارودی دھماکے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.