ETV Bharat / state

راجوری: محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

سرحدی ضلع راجوری میں محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین نے رکی ہوئی تنخواہوں کو واگزار کرنے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 7:04 PM IST

محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین کا راجوری میں احتجاج

ضلع راجوری میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ کے اعلیٰ افسران پر ان کی تنخواہیں جان بوجھ کر بند کرنے کا الزام عائد کیا۔

ضلع راجوری کے سب ڈویزن تھنہ منڈی میں محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین نے احتجاج کے دوران کہا کہ ’’ایک ڈیڑھ سال سے تنخواہ بند ہے مگر ڈیوٹی لگاتارکروائی جا رہی ہے۔‘‘

انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’کاغذری کارروائی کا مسئلہ اور بہانہ بنا کر ہمیں 16 ماہ سے اجرتوں سے محروم رکھا گیا ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے کہا کہ کئی مہینوں سے تنخواہ بند ہونے کے سبب وہ اور ان کے اہل و عیال فاقہ کشی کے شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ہماری اجرتیں جلد واگزار نہیں کی گئیں تو ہم اہل و عیال سمیت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.