ETV Bharat / state

Political Leaders on Rajouri Killings راجوری حملے میں جوانوں کی ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت - کشمیر اردو نیوز

جموں و کشمیر کے کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے ضلع راجوری کے کنڈی میں پانچ جوانوں کی ہلاکت کی مذمت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 6, 2023, 12:25 PM IST

فوجی جوانوں کی ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کنڈی علاقے میں فوجی جوانوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان ایر رشی کلیم نے کہا کہ یہ انسانیت، اخلاقیات اور انصاف کے خلاف ہے۔ ارشی کلیم نے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان کو ہمارے ترقی پذیر ملک سے سبق سیکھنا چاہیے جو بھائی چارے، سیکولرازم، ترقی اور امن کی جانب مضبوطی سے گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر جموں و کشمیر میں پرامن رہنے والے ہندو مسلم برادریوں کے درمیان صدیوں پرانی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اپنی مذموم سرگرمیوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے یوتھ ونگ نے بھی افسوس کے ساتھ راجوری کے کنڈی علاقے میں جوانوں پر وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے راجوری کنڈی علاقے میں دھماکے میں ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔

کانگریس پارٹی کے رہنما ڈاکٹر جہانزیب سروال نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تاریخ اس ناپاک حملے اور واقعہ کو فراموش نہیں کرے گی جس میں ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم اور معصوم شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اپنے قریبی عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے معصوم فوجیوں کی جان لے کر کچھ حاصل نہیں کیا اور یہ ان عسکریت پسندوں کے لیے ایک سبق ہے جو ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر جہانزیب سروال نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار ہر محاذ پر عسکریت پسندی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے اس حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہلاک ہوئے فوجیوں کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وہیں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: Rajouri Encounter راجوری میں ایک عسکریت پسند ہلاک، ایک زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.