خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق سندھر بنی علاقے میں پاکستان فوج نے آج شام 8 بجکر 45 بلا اشتعال بھارتی ٹھکانوں کو نشانہ بناکر گولہ باری شروع کی۔ ایجنسی کے مطابق فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بھارتی فوج بھی پاکستانی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا۔
واضح رہے کہ سنہ 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔ اس فیصلے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز پاکستانی فائرنھ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔
ادھر پاکستان نے بھارت پر بلااشتعال فائرنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے تین شہریوں اور چار فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے راجوری میں فائرنگ - راجوری کے سندھربنی
جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے سندھر بنی علاقے میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔