ETV Bharat / state

بی جے پی سینئر رہنما ٹھاکر پورن سنگھ کا کورونا سےانتقال - بھارتی جنتا پارٹی لیڈر کی کورونا سے موت

ضلع راجوری کے بدہل حلقہ سے تعلق رکھنےوالے بی جے پی کے سینئر رہنما و سابق وزیر ٹھاکر پورن سنگھ کا کورونا سےانتقال ہوگیا۔

بی جے پی سینئر رہنما ٹھاکر پورن سنگھ کا کورونا سےانتقال

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 6:13 PM IST

اطلاع کے مطابق چندروز قبل ہی ٹھاکر پورن سنگھ اتراکھنڈ میں لگے کمبھ میلے سےواپس آئے تھے، کہ اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا، پھر انہیں پنجاب لے جایا جا رہا تھا کہ راستےمیں انہوں نے دم توڑ دیا۔

آپ کو بتادیں کہ ٹھاکرپورن سنگھ سنہ 2002 میں اسمبلی حلقہ بدہل سے بطور آزاد امیدوار انتخابات جیت کر بطور فاریسٹ منسٹررہے۔ بعدازاں انہوں نےکانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی پھر دوبارہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی، چندروز قبل جموں سے اتراکھنڈ کمبھ میلے سے لوٹنے کے بعد وہ کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

جموں کےمختلف ہسپتالوں میں علاج کے باوجود انہیں مکمل صحتیابی نہیں مل سکی، جس کے بعد انہیں پنجاب لے جایا جا رہا تھا، تبھی راستے میں ان کی موت ہوگئی۔آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں کیول بدہل میں اداکی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.