جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تھانہ مندی تحصیل کے علاقے دھیرہ کی گلی میں ایک فوجی افسر کو اپنے کیمپ کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ رومیو فورس آف آرمی کے میجر رینک کے افسر ونیت گُولیا، جو ڈی کے جی تھانامنڈی میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر تعینات تھے، پیر کی صبح اپنے کیمپ میں پراسرار حالات میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ گویا یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔