ETV Bharat / state

اینٹی کرپشن بیورو نے راجوری میں دو ملازمین کو رشوت لیتے گرفتار کیا

اینٹی کروپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ محکمہ جنگلات کے دو ملازمین ایک شکایت کو حل کرنے کے لیے 40 ہزار روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اینٹی کرپشن بیورو نے راجوری میں دو ملازمین کو رشوت لیتے گرفتار کیا
اینٹی کرپشن بیورو نے راجوری میں دو ملازمین کو رشوت لیتے گرفتار کیا
author img

By

Published : Jul 18, 2021, 8:01 PM IST

اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے کی گئی ایک کارروائی کے دوران جموں صوبہ کے راجوری ضلع میں محکمہ جنگلات کے دو ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

اس سلسلہ میں اینٹی کروپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ محکمہ جنگلات کے دو ملازمین ایک شکایت کو حل کرنے کے لیے 40 ہزار روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

شکایت میں کہا گیا تھا کہ ڈی ایف او راجوری کو ایک شکایت کی گئی تھی جس کو حل کرنے کےلئے آفیسر موصوف نے ملازمین کو حکم جاری کیا تھا لیکن ملازمین جن میں فارسٹ گارڈ انیل کمار اور فارسٹر اعجاز مرزا شامل ہیں، نے شکایت کنندہ کے حق میں فیصلہ کرنے کے لئے 40 ہزار روپے کی رشوت مانگی۔

اینٹی کرپشن بیورو نے شکایت موصول ہونے کے ساتھ ہی دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کےلئے کارروائی عمل میں لائی جس کے دوران فارسٹ گارڈ انیل کمار رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہوا۔ جس کے بعد اے سی بی نے محکمہ کے رینج فارسٹر کو بھی گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن بیورو نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: پولیس کی پٹائی سے صحافی زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.