ETV Bharat / state

Amit Shah Visit JK امت شاہ کے دورے سے پہاڑیوں کو کافی امیدیں

وزیر داخلہ امت شاہ جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ اپنے دورہ کے دوران جموں و کشمیر کے لیے کوئی بڑا اعلان کرسکتے ہیں۔ Amit Shah Visit JK

شاہ کے دورے سے پہاڑیوں کو کافی امیدیں
شاہ کے دورے سے پہاڑیوں کو کافی امیدیں
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 4:00 PM IST

راجوری: وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں صوبے کے راجوری ضلع میں عوام سے خطاب کیا۔ وہیں امت شاہ کے دورہ سے مقامی لوگ کافی پر امید ہیں اور ایسا مانا جارہا ہے کہ وزیر داخلہ خاصکر پہاڑی طبقہ کو ریزرویشن دینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ راجوری میں بی جے پی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ اس سے قبل امت شاہ نے راجوری پونچھ کے لوگوں کے لیے بڑی اچھی باتیں کہی تھی انہوں نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کا پہاڑی وزیر اعلی بھی بن سکتا ہے، جس سے بی جے پی اور امت شاہ کا پیار پہاڑیوں میں کافی زیادہ دیکھا جارہا ہے۔ Amit Shah Visit JK

شاہ کے دورے سے پہاڑیوں کو کافی امیدیں

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پندرہ اگست کو لال قلعہ سے بھی کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے رہنے والے پہاڑیوں کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔ راجوری پونچھ کے لوگوں کو امید ہیں کہ انہیں انصاف ملے گا اور ایس ٹی کا درجہ بھی ملے گا۔

بی جے پی کارکنان و رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے پہلے ہی کہا کہ راجوری اور پونچھ میں رہنے والے لوگوں کو ریزرویشن دینا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ امت شاہ محکمہ جات میں عارضی طور پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی مستقل کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Amit Shah in Rajouri جموں و کشمیر میں تین خاندانوں نے ستر سال تک راج کیا، امت شاہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.