ETV Bharat / state

Amit Shah Visit Jammu امت شاہ کی راجوری دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے ملاقات - امت شاہ کا جموں و کشمیر دورہ

راجوری کے ڈھانگری گاؤں میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بچ جانے والوں نے جموں کے راج بھون میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ امت شاہ نے انہیں ہر ممکن سرکاری مدد فراہم کرنے یقین دہانی کرائی۔ Amit Shah Meets Survivors Of Rajouri Attack

امت شاہ نے راجوری دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 12:33 PM IST

جموں: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو اس سال یکم جنوری میں جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ایک گاؤں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں بچ جانے والوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن سرکاری مدد کا یقین دلایا۔ امت شاہ نے ٹویٹ کیا، "راجوری عسکریت پسندی حملے میں بچ جانے والی شریمتی سورج شرما اور ان کے خاندان سے ملاقات کی۔ ان کی ہمت اور بہادری، دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں بھارت کی طاقت کے ستون ہیں۔ میں نے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں حکومت کی مدد کا یقین دلایا۔" انہوں نے راج بھون میں ملاقات کی تین تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں۔ سورج شرما بیوہ ہیں۔ اس حملے میں ان کے دو بیٹے دیپک اور پرنس مارے گئے تھے۔ وہ خاندان میں واحد زندہ بچ جانے والی خاتون ہیں۔

  • Met Smt. Suraj Sharma and her family, who are the survivors of the Rajouri terror attacks. Their courage and bravery are India's pillars of strength in ending the menace of terrorism. I extended my deepest condolences and assured them of government support. pic.twitter.com/j6ocVvuV6P

    — Amit Shah (@AmitShah) June 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: Dhangri Rajouri Attack Issue ڈانگری راجوری حملے میں دو بچوں کو کھونے والی سروج بالا کا انٹرویو

اس کے ساتھ سشیل اور ان کی بیوی بھی تھی جنہوں نے اس حملے میں اپنا بچہ کھو دیا۔ اس کے علاوہ حملے میں زخمی پون شرما بھی موجود تھے۔ اس حملے میں پون کا بھائی مارا گیا تھا۔ وزیر داخلہ نے متاثرین کے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔ اس مشکل وقت میں پوری مرکزی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ نے سروج کو یقین دلایا کہ وہ فوری طور پر این آئی اے اور جموں و کشمیر پولیس سے رپورٹ طلب کریں گے کہ چھ ماہ میں ڈھانگری واقعہ کی تحقیقات میں کیا سامنے آیا، اور اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یکم جنوری کو راجوری ضلع کے ڈھانگری گاؤں میں عسکریت پسندوں کے حملے میں سات افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.