ETV Bharat / state

راجوری: کووڈ-19 کے 51 نئے معاملے - ضلع میں خوف و حراس کا ماحول

راجوری میں کورونا وائرس سے 51 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، ضلع میں کووڈ-19 کیسز کی اب تک کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

covid
covid
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 7:14 PM IST

صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں کورونا وائرس کے 51 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ضلع میں خوف و حراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

ضلع میں آج سب سے زیادہ 20 کیسز تحصیل راجوری سے سامنے آئے ہیں، اس کے بعد ریڈ زون دراج سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں، متاثرین میں 14 افراد ایسے ہیں، جو بیرون ریاست سے راجوری آئے ہیں۔

تحصیل راجوری میں کووڈ-19 کے 20 نئے معاملات کی اگر بات کریں، یہ کیسز راجوری کے پرانے شہر، آئی آر پی، ڈی پی ایل، ناگیش برج، تھنہ منڈی، منجاکوٹ، مرادپر، پلما اور ککوڑہ سے سامنے آئے ہیں۔

اس سے قبل آٹھ جولائی کو ضلع سے 22 نئے معاملات سامنے آئے تھے، جس کے بعد سے راجوری کووڈ-19 کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا۔

واضح رہے کہ ضلع میں کووڈ-19 کیسز میں اضافہ تب ہوا ہے، جب ملک میں گھریلو پروازیں شروع کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ ضلع میں کووڈ-19 سے اب تک 1 شخص کی موت بھی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
کووڈ-19 سے مزید دو اموات، کل تعداد 157
دیکھیں 4 بجے تک کی اہم خبریں

جموں و کشمیر میں کووڈ-19 سے اب تک 9 ہزار 501 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 157 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.