راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں سڑک حادثے میں میاں بیوی اور دو بیٹیوں سمیت 6 افراد زخمی 6 Injured during Road Accident in Rajouri ہو گئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار پونچھ ضلع کے سورنکوٹ سے راجوری کی طرف آ رہی تھی اور جموں - راجوری - پونچھ شاہراہ پر ڈیری ریلیوٹ کے مقام پر ایک نالے میں جا گری۔
پولیس ذرائع کے مطابق کار زیر رجسٹریشن نمبر JK12A-0491 ندی میں جا گری اور اس میں سوار چھ افراد زخمی 4 of a family injured during road accident in Rajouri ہو گئے۔
زخمیوں میں فیصل آباد سرنکوٹ سے تعلق رکھنے کے والے ایک ہی کنبے کے چار افراد محمد شکور ولد فیض حسین ان کی اہلیہ کلمہ اختر دو بیٹیاں سفینہ اور زورا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خورشیدہ بیگم اہلیہ محمد حنیف اور جائزہ کوثر دختر محمد مقصود شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور جی ایم سی ایسوسی ایٹ ہسپتال راجوری میں منتقل کیا گیا۔
پولیس نے اس معاملے میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔