ETV Bharat / state

راجوری: 20سالہ نوجوان ’ہجومی تشدد‘ کا شکار - عبرتناک سزا

سرحدی ضلع راجوری کے مراد پورہ گائوں میں اُس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے ایک 20سالہ نوجوان پر حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

راجوری: 20سالہ نوجوان ’ہجومی تشدد‘ کا شکار

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 7:28 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں تھنہ منڈی کے مراد پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان مبینہ طور ہجومی تشدد کا شکار ہو گیا۔

راجوری: 20سالہ نوجوان ’ہجومی تشدد‘ کا شکار

لواحقین کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب اعجاز احمد ڈار نامی 20سالہ نوجوان ایک گاڑی میں بھینس اور کٹرا لیکر گھر کی طرف آر ہا تھا اور راستے میں مبینہ طور گئو رکشکوں نے اس پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

اعجاز احمد کو فوری طور جموں کے میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا گیا تاہم اسکی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی۔ اعجاز احمد کے ’ہجومی تشدد‘ کے دوران فوت ہونے کی خبر اسکے آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچا گیا۔

اعجاز کے اعزہ و اقارب سمیت سینکڑوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے ’قتل میں ملوث گو رکشکوں‘ کے خلاف معاملہ درج کرکے انہیں عبرتناک سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Mawya Sudan: ماویہ سدن راجوری کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ بن گئیں

پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کے قتل میں ملوث حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.