ETV Bharat / state

Fire Incident In Rajouri راجوری میں آگ لگے سے 17 مویشی جل کر ہلاک

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 3:42 PM IST

حکام کے مطابق راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں دوران شب آگ کے ایک واقعے میں 17 مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔

17 Cattle Charred To Death In RAJOURI
راجوری میں آگ لگے سے 17 مویشی جل کر ہلاک

راجوری: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے دور دراز علاقہ میں منجا کوٹ علاقہ میں 30 اور 31 مارچ کی شب کو محمد عنایت کی بیوہ تمیم اختر کے کچے مکان میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ آگ نے پورے مکان کو رکھ کی ڈھیر میں تبدیل کیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ کی اس واقعے میں تمیم اختر کی مویشی جل کر ہلاک ہوگئے ہے۔ اگ کے اس واقعے میں دو بھینسیں، 15 بھیڑیں اور 10 مرغیاں جل گئیں ہے۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کیا ہے ، وہیں آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بڈگام کے ریپورہ گاؤں میں ایک گاؤ خانے میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں ایک درجن بکریاں جل کر ہلاک ہو گئیں۔دریں اثنا،آگ لگنے کی وجہ بظاہر شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: Sheep Killed in Dog Attack آوارہ کتوں کے حملے میں نو بھیڑیں ہلاک

دریں اثنا، بڈگام میں بدھ کے روز آوارہ کتوں نے بھیڑوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 9 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ یہ واقعہ بڈگام کے سب ضلع بیروہ کے ایک نزدیکی گاؤں سودی پورہ میں پیش آیا۔متاثرہ نے حکام سے نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آوارہ کتوں کی دحشت کو روکنے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے بڈگام ضلع میں ہی کتوں نے ایک بزرگ خاتون پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔ کتوں کی اس ہڑبونگ سے علاقے میں ڈر کا ماحول ہے اور رہائشی خاص کر والدین اپنے بچوں کے لئے کافی فکر مند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.