راجستھان کے مکرانا کے گچھی پورا تھانہ کے تحت آنے والا کلیان پورا گاؤں میں جمعہ کے روز رات کے دو بجے کے قریب دو نوجوانوں کو معمولی سی بات پر مبینہ طور پر پیٹا گیا تھا۔ان نوجوانوں کی شناخت کلیان پور کے رہائشی راجا رام میگوال اور رانی گاؤں کے رہائشی مکیش نائیک کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ معاملہ آج صبح اس وقت سامنے آیا جب اس معاملے میں کچھ مقامی لوگوں کی ملوث ہونے کی خبر ملی۔ان دو نوجوانوں کی لاش کلیان پورا گانیگاؤں روڈ سے برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق مقامی کھانے کی دوکان میں یہ معاملہ اس وقت پیش آیا جب راجا رام اور مکیش رات کے وقت کسی تقریب سے واپس آرہے تھے۔بازار میں انکی ملاقات کچھ لوگوں سے ہوئی اور کچھ معمولی باتوں پر ان کی لوگوں سے بحث ہوگئی تھی۔
یہ بحث ایک پُرتشدد صورتحال تب اختیار کرتا ہے جب لوگوں نے ان پر لکڑی کی لاٹھیوں سے حملہ کرنا شروع کردیا۔پولیس کو ابھی تک موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہے۔پولیس نے مبینہ طور پر ملزموں کو گرفتار کرکے مزید معلومات حاصل کی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق پولیس کو آج صبح تفتیش شروع کردی ہے۔ مزید معلومات کے مطابق ، لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔