ETV Bharat / state

جے پور: میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں نوجوانوں نے حصہ لیا - راجستھان نیوز

ریاست راجستھان کے جے پور، جودھپور اور کوٹہ شہر میں ہوئے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کئی نوجوان ایسے نظر آئے جنہوں نے پہلی مرتبہ ووٹ دیا۔ آج ہوئے انتخابات کے نتائج تین نومبر کو آئیں گے۔

youth participated in the election of jaipur municipal corporation
میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں نوجوانوں نے حصہ لیا
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 9:09 PM IST

جے پور ہیریٹج میونسپل کارپوریشن کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ صبح 07.30 سے شروع ہوئی اور شام 05.30 بجے تک جاری رہی۔ ایسے میں بہت سے نوجوان ایسے نظر آئے، جو پہلی مرتبہ ووٹ دینے پہنچے۔ اس دوران ان نوجوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے اس تہوار میں حصہ لیا۔

دیکھیں ویڈیو

ان نوجوان ووٹرز نے بتایا کہ ہم لوگوں کے علاقے میں سیوریز کی پریشانی ہے جو کافی لمبے وقت سے چل رہی ہے، ہمارے وارڈ میں لائٹ نہیں ہے، پارک پوری طرح سے خراب ہو چکے ہیں ایسے میں ہم لوگوں کو پوری امید ہے کہ جن لوگوں کو ہم نے ووٹ دیا ہے، وہ کامیاب ہو کر ہمارے وارڈ کی ترقی میں اپنا تعاون کریں گے۔

ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ہم اس کورونا وباء کے درمیان اپنا ووٹ دیں گے اور سماجی دوری کے ساتھ میں کافی سکون کے ساتھ ووٹ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

جے پور: کانگریس کا واضح اکثریت کے ساتھ میونسپل انتخابات جیتنے کا دعویٰ

ان لوگوں کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کو لے کر جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے، اس کا یہاں پر مکمل طور پر خیال رکھا گیا۔ ساتھ ہی کہا کہ ہم لوگوں نے زات برادری اور مذہب سے اوپر اٹھ کر ووٹ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.