ETV Bharat / state

Youth Killed Girl In Ajmer یکطرفہ محبت کرنے والے عاشق نے لڑکی کا قتل کردیا - یکطرفہ محبت میں مبتلا ایک نوجوان

اجمیر ضلع کے الور گیٹ تھانہ کے تحت ناکہ مدار پولیس پولیس چوکی کے سامنے ایک نوجوان نے ایک لڑکی کو چاقو مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔سرعام قتل کا واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔مفرور نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

یکطرفہ پیار میں نوجوان کے ہاتھوں لڑکی کا قتل

author img

By

Published : May 17, 2023, 2:49 PM IST

یکطرفہ پیار میں نوجوان کے ہاتھوں لڑکی کا قتل

اجمیر:ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں یکطرفہ محبت میں مبتلا ایک نوجوان نے اپنی معشوقہ کو چاقو مار کر ہلاک کردیا۔اس واقعے کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔مفرور قاتل کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجمیر کے الور گیٹ تھانہ علاقے کے تحت ناکہ مدار پولیس چوکی کے سامنے ایک نوجوان نے ایک لڑکی کو چاقو مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی حالت میں لڑکی کو جے ایل این اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔ اطلاع ملتے ہی اجمیر کے ایس پی چونارام جاٹ اور سی او ساؤتھ سنیل سہاگ اسپتال پہنچے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ یک طرفہ محبت کا ہے۔

ایس پی چونارام جاٹ نے بتایا کہ دھولا بھاٹا کے رہنے والے لڑکی پر وویک نامی نوجوان نے چاقو سے حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ واقعے کے بعد اسے جے ایل این اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ملزم نوجوان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Rally Against Rajasthan Govt اجمیر میں راجستھان حکومت کے خلاف بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں ملوث نوجوان کی تلاش جاری ہے۔پولیس بہت جلد نوجوان کو گرفتار کر لے گی۔دوسری طرف عینی شاہد نے بتایا کہ ملزم نوجوان نے لڑکی پر چاقو سے تین بار حملہ کیا۔ اس دوران ملزم نے اپنی ایکٹیوا اسکوٹی بھی اسٹارٹ رکھی تھی تاکہ وہ آسانی کے ساتھ فرار ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.