ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے ڈکنیا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک آج صبح پٹری عبور کرتے وقت ایک نوجوان کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوٹہ کے برہد صنعتی علاقے واقع پریم نگر کے راجندر کمار ڈکنیا اسٹیشن کے نزدیک ریلوے لائن عبور کرتے وقت وہاں سے گزر رہی ٹرین کی زد میں آگیا۔ اس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر ادیوگ نگر تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش ایم بی ایس اسپتال کی مورچری بھجوائی گئی۔